• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو گھر بھیجنے کی بات دیوانے کی بڑ،فردوس عاشق اعوان

کراچی (جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کی بات دیوانے کی بڑ ہے،سیاسی پنجہ آزمائی کا حل سیاسی انداز سے ہی نکالنا بہتر ہوتا ہے ،مولانا اگر معیشت میں استحکام، رول آف لاء کی بہتری،مہنگائی اور قرضوں سے نجات کے لئے حکومت کو اگر کوئی لائحہ عمل دینا چاہتے ہیں تو ان کی رائے کا احترام ہوگا ان کے پیش کردہ لائحہ عمل پر قانون سازی کے ذریعے عمل درآمد کر سکتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس حراست میں جاں بحق صلاح الدین کے والدین کا راضی نامہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ نہیں بلکہ ملزم پولیس اہلکاروں اور متوفی کے والدین کے درمیان ایک معاملہ ہے اس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کہیں بھی نہیں ہے راضی نامہ کورٹ میں جمع ہوگا اب یہ کورٹ کا فیصلہ کہ وہ راضی نامے کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں کرتی۔پروگرام میں رہنما جمعیت علمائے اسلام حافظ حمد اللہ،ورلڈ بیچ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ ،برطانوی شاہی جوڑے کے پاکستانی لباس کے ڈیزائنر نعمان عارفین،برطانوی صحافی نورین خان بھی پروگرام میں شریک تھے۔اجوکا تھیٹر کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے معاشرتی ناانصافیوں کا شکار ہونے والی خواتین کی کہانیوں پر مبنی ڈرامے ”سائرہ اور مائرہ “ کا بھی ذکر کیا گیا۔برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی صحافی نورین خان کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے نے بھرپور انداز میں اپنے دورہ پاکستان کو انجوائے کیا ہے ۔

تازہ ترین