• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اعزازی ڈگری ملنے پر اظہار مسرت

لندن (جنگ نیوز) پاکستان ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کنگز کالج لندن کی جانب سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اعزازی ڈگری ملنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ پہلےسے ہی کنگز کالج سے پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ ہیں انہیں ڈگری آف سائنس آنوریس کائوزہ ملنا پبلک ہیلتھ سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کیلئے ان کی بیش قدر خدمات کا اعتراف ہے۔ پاکستان ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ کنگز کالج یوکے کی عالمی شہرت یونیورسٹیوں میں ایک ہے۔ یہ فضیلت کی گہری روایت کی حامل ادارہ ہے۔ اس کے سامنے عالمی منظر نامہ ہوتاہے۔دنیا کے زیادہ اہم چیلنجوں کے حل ڈھونڈنے کیلئے یونیورسٹی اپنی پوری توجہ مرکوز رکھتی ہے اور مستقبل کے رہنما تراشنا بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ کنگز کالج کے چیئرمین لارڈ گیڈت نے ڈگری تفویض کرنے کے موقع پر کہا کہ کنگز کالج اعزازی ڈگریاں صریح میرٹ اور اعلیٰ رتبہ رکھنے والی شخصیت کو تفویض کی جاتی ہیں۔
تازہ ترین