آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یونائیٹڈ کشمیر فورم کے زیراہتمام 27اکتوبر کے حوالے سے اجلاس

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) پاکستان اینڈ کشمیر گلوبل کے چیئرمین راجہ سکندر خان، وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی، پاکستان پیٹریاٹک گروپ کے چیئرمین چوہدری طارق محمود، مسلم لیگ کے رہنما راجہ شکیل حیدر ملٹن کین، شکیل احمد آف برمنگھم و دیگر رہنمائوں نے برمنگھم میں یونائیٹڈ کشمیر فورم کے زیراہتمام ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر گلوبل پاکستان اینڈ کشمیر کے چیئرمین راجہ سکندر نے اپنی تنظیم کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا یونائیٹڈ کشمیر فورم کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جائے گی۔ ہمارا اتحاد، اتفاق اور نظم و ضبط مثالی ہونا چاہئے تاکہ ہم عالمی برادری کے سامنے کشمیر پر بھارتی فوج کی دہشت گردی اور فاشسٹ مودی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرسکیں۔ راجہ سکندر خان نے کہا 27اکتوبر کشمیریوں کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ کمیونٹی فورم وٹفورڈ کے چیئرمین امجد امین بوبی نے یونائیٹڈ کشمیر فورم کے چیئرمین سیدظفراللہ شاہ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فورم پر متحد کیا ہے اور یقین دلایا کہ وٹفورڈ سے بذریعہ کوچ پوری کمیونٹی 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر مظاہرے میں شریک ہوگی۔ پاکستان پیٹریاٹک گروپ کے چیئرمین چوہدری طارق محمود نے بھی یقین دلایا ہم علامہ

ظفراللہ شاہ کے ساتھ ہیں، کشمیر کی جنگ آزادی میں پوری پاکستانی و کشمیری قوم ساتھ ہے۔ مسلم لیگی رہنما راجہ شکیل حیدر نے کہا مسلم لیگ کشمیری عوام کی جنگ آزادی میں ان کے ساتھ ہے۔ ہم یونائیٹڈ کشمیر فورم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ہمیں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ہم ان کے ضابطہ اخلاق کی حمایت کرتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید