آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکی ریاست میں درختوں سے سیب کی چوری


امریکی ریاست مشی گن میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جہاں چور درختوں سے 7ہزار پونڈ سیب لے اُڑے۔

دُنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بےحد عام ہیں لیکن امریکا میں چوری کی انوکھی واردات نے سب کو حیران کردیا ہے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر Fenton میں پیش آیا جہاں چور سیب کے باغ سے 15 سے 25 ہزار ڈالر کی مالیت کے 7 ہزار پونڈ یعنی تقریباََ تین ٹن سیب لے اُڑے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے چوروں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی شہر La Porte میں سیب چوری کی واردات رونما ہوچکی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید