• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بیجنگ (جنگ نیوز)پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے وسیم خان کی شاندار ب بولنگ کی بدولت سہ فریقی دوستانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں چین کو نو وکٹوں سے شکست دیدی ، پاکستانی بولر محمد وسیم خان نے اپنے تین اوور زمیں نو رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں ، کوئی بھی چینی کھلاڑی وسیم خان کی بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکا ،پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 4.4اورز میں حاصل کرلیا ۔ چین کی ٹیم 40رنز بنا سکی ، سوشنگ ٹیان واحد کھلاڑی تھے جنہوںنے 18رنز بنائے جسمیں دو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا ۔ دوسرے میچ میں افغانستان نے چین کو دس وکٹ سے شکست دیدی ۔
تازہ ترین