• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت و کسمپرسی کے باوجود انس حبیب نے کارنامہ سر انجام دیا ہے،میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے انٹر میڈیٹ کامرس امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم انس حبیب اور اس کے والدین سے ملاقات کی اورانہیں بیٹے کی کامیابی پر مبارک باد دی۔

وسیم اختر انٹر میڈیٹ کامرس امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم انس حبیب کے گھر پہنچ گئے، اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا انس حبیب جیسے نوجوان پورے ملک و قوم کے لئے سرمایہ افتخار ہیں، غربت و کسمپرسی کے باوجود نوجوان نے کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے والدین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے آپ کی بہترین تربیت کی، ہم کو اور پوری قوم کو انس حبیب جیسے نوجوانوں پر فخر ہے ۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے سپوتوں نے ہر دور میں ملک کے عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے، انس جیسے ان گنت ہیرے کراچی کی مٹی نے پیدا کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے نوجوانوں کو اگر موقع ملا تو عالمی سطح پر وطن کی شان بڑھائیں گے۔

تازہ ترین