• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے، کشمیری رہنما

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ فع ہے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ظلم و بربریت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہر ذی شعور انسان کا فرض ہے۔ بھارتی حکمران اور بھارتی میڈیا ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کیلئے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے منسوب کرکے عالمی برادری کو دھوکا دے رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بندوق کلچر کے ذمہ دار خود بھارتی حکمران ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کرتے ہوئے کشمیری نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کررکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز کشمیر کمیٹی میں شامل کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں نے لوٹن میں ایک اجلاس میں کیا۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حل اور بنیادی انسانی حقوق پر با اثر ممالک اورعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ اقوام متحدہ چیپٹر7کے تحت عمل درآمد کروایا جائے۔ ورنہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ اجلاس میں برطانیہ میں تمام کشمیریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ 27اکتوبر کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر10ڈائوننگ اسٹریٹ تا انڈین ہائی کمیشن مظاہرے میں شریک ہوں۔ اجلاس میں صابر گل، زبیر اقبال کیانی، چوہدری محمد شریف ، راجہ ظعم، ساجد شاہین، حافظ طارق محمود، توقیر مرزا اور کمان افسر نے شرکت کی۔
تازہ ترین