• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، کم جونگ ان

پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری ر کھے گا۔ یہ بات شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر نشر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی کوریائی ٹیلی وژن نے کم جونگ ان کو ایک سفید گھوڑے پر سوار مقدس خیال کیے جانے والے پہاڑ پائیکٹو کی چوٹی سر کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق ملکی سپریم لیڈر نے ہتھیار سازی کے نئے مقام کا بھی دورہ کیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان گزشتہ سات ماہ کے دوران شروع ہونے والے پہلے باضابطہ مذاکرات پہلے ہی روز ناکام ہو گئے تھے۔ یہ مذاکرات سویڈن میں شروع ہوئے تھے۔
تازہ ترین