• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے نے پاکستان میڈیکل کمیشن قائم کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا

کراچی (سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )کو ختم کرکے پاکستان میڈیکل کمیشن قائم کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ جمہوری دور میں آرڈیننس کے ذریعے کمیشن قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا حکومت ایک طرف تو مولانافضل الرحمٰن سے کہہ رہی کہ معاملات پارلیمنٹ میں حل کریں مگر دوسری طرف وہ خود پارلیمنٹ سے بھاگ کرچوردروازے سے آرڈیننس جاری کررہی ہے۔
تازہ ترین