• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سیاستدان خبردار رہیں، ان کے کسی عمل سے تیسری قوت کو موقع نہ ملے، بلاول بھٹو

حکومت کے پاس معیشت، سیاسی اور گورننس کا کوئی پلان نہیں ہے، بلاول


لاہور، پتوکی (نمائندہ جنگ،نا مہ نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاستدان خبردارر ہیں، ان کے کسی عمل سے تیسری قوت کو موقع نہ ملے، ہم انارکی اور آئینی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں، کٹھ پتلی حکومت کو پتہ نہیں کہ ملک چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں ہے۔

جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمرالزماں کائرہ کا کہنا ہے کہ ناکامی ساری اپوزیشن، کامیابی اکیلے مولانا کو ملے گی۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 9 ستارے اکھٹے تاجر بھی ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاستدان خبردارر ہیں، ان کے کسی عمل سے تیسری قوت کو موقع نہ ملے، یہ حکومت امن و امان خراب کرنے کی طرف جا رہی ہے۔ 

ہم انارکی اور آئینی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت کے پاس معیشت کا کوئی پلان ہے، نہ کوئی سیاسی پلان ہے، گورننس کا کوئی پلان نہیں ہے، اس چیلنج سے نکلنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

تازہ ترین