آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈونلڈ ٹسک کی یورپین پارلیمنٹ میں آخری رپورٹ پیش

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپین پارلیمنٹ کو اپنی آخری رپورٹ پیش کردی۔

پارلیمنٹ کے اسٹراس برگ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں انھوں نے اپنی تقریر کو تین نکات تک محدود رکھا۔ اپنی پیش کردہ اس رپورٹ میں انہوں نے اس ماہ کی 17 اور 18 تاریخ کو ہونے والے بریگزیٹ سے متعلقہ اجلاس کے اہم نکات پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیے۔

اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم سے ہفتے کے روز ہی کہہ دیا تھا کہ " نو ڈیل بریگزیٹ " کبھی بھی ہمارا فیصلہ نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں انہوں نے دیگر دو نکات میں ترکی کے شامی حدود میں داخلے اور یورپین یونین کے ممبران کی توسیع کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید