پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دختر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کو جیل کے ڈاکٹرز کے مشورے کے مہینوں بعد جیل حکام نے بالآخر اسپتال منتقل کردیا۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ گزشتہ بار جیل حکام انہیں اسپتال لائے اور دو دن کے اندر واپس لے گئے حالانکہ ڈاکٹرز انہیں ایسا کرنے سے منع کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہوجانا چاہئے کہ کسی مریض کو اسپتال لانا کوئی مراعت نہیں، بلکہ یہ ایک بنیادی انسانی حق ہے۔