• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم کی حمایت میں ساتھی صندل میدان میں آگئیں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں متنازعہ ویڈیو کے بعد اُن کی دوست صندل خٹک میدان میں آگئیں۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان ‘ میں صندل خٹک نے حریم شاہ کی حمایت میں کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

حریم کی حمایت میں ساتھی صندل میدان میں آگئیں


صندل کا کہنا تھا کہ کوشش کرے سے کسی کو بھی سرکاری دفتر تک رسائی مل سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں نہیں سمجھتی کہ حریم والے واقعے کی انکوائری ہونی چاہئے۔ میڈیا اور عوام رائی کا پہاڑ بنا لیتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: دفترِ خارجہ میں شاہ محمود سے ملنے گئی تھی، حریم شاہ

حریم کی ویڈیو ساتھی صندل نے بتایا کہ صرف تحریک انصاف ہی سے نہیں وہ ن لیگ کے ممبران سے بھی ملی ہیں۔


واضح رہے کہ صندل کی دوست حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی جانے والی ویڈیو تنازع کا شکار ہوگئی تھی۔

تازہ ترین