• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیر اعظم نوازشریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، تحریری فیصلہ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کےتحت کسی شخص کو اس کی زندگی اور آزادی کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی بھی ایسےملزم کی ضمانت اس کا بنیادی حق ہے جس کو خطرناک بیماری ہو اور جیل میں اُس کا علاج ممکن نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی حالت تشویش ناک ہے، پلیٹ لیٹس میں کوئی بہتری نہیں آرہی اور پراسیکیوشن نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو چیلنج نہیں کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نوازشریف کی صحت کی خرابی کے پیش نظر انہیں بہتر ماحول کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نوازشریف کی ضمانت پر شہباز کا ردعمل

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت اسےانسانی حقوق کا کیس سمجھتی ہے، ممکنہ وسائل کے اندر بہترین علاج ہر مریض کا حق ہے، عدالت کو اس بات کا یقین ہے کہ درخواست گزار کا جیل میں مستقل علاج نہیں ہو سکتا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کےآرٹیکل نو کےتحت کسی شخص کو اس کی زندگی سےمحروم نہیں کیا جاسکتا اور کوئی بھی زیرِحراست ملزم اندرون یا بیرون ملک اپنی پسند کے اسپتال میں علاج کراسکتا ہے۔

تازہ ترین