• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل کی درآمد میں اضافہ، چینی کی درآمد میں کمی

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمد میں35فیصد ،ڈرائی فروٹ کی درآمد میں 12.66فیصد اضافہ ہوا جبکہ چائے کی درآمد میں 31 فیصد اور دالوں کی درآمد میں 22.37فیصدکمی ہوئی ۔

وزارت تجارت کی درآمدات سے متعلق اعداد و شمار کی دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر موبائل فونز کی درآمدات 26کروڑ 90لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات 19کروڑ 92لاکھ ڈالرز تھیں۔

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں چائے کی درآمد میں 31فیصد کمی کے بعد چائے کی درآمدات 10کروڑ 22 لاکھ ڈالرز رہیں۔

اسی طرح کریم اور شیر خوار بچوں کے دودھ کی درآمد میں 14.88 فیصد کمی، پام آئل کی درآمد میں 25.38 فیصد، چینی کی درآمد میں 18.16 فیصد اور کنسٹریکشن اور مائننگ مشینری کی درآمد میں 60.68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

تازہ ترین