• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کی سربراہی کرنا باعث فخر ہے، بابر اعظم

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ بہت عزت کی بات ہے کہ میں آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کررہا ہوں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مایہ ناز بیٹسمین کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی نوجوان ٹیم پر اعتماد ہے اور پاکستان کی ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر پہنچ گئی


واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر پہنچ گئی ہے، اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے جس کا پہلا میچ 3، دوسرا 5 اور سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے ہٹا کر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی ہے۔

تازہ ترین