• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی طویل راستے سے سعودی عرب آمد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث بھارتی وزیراعظم پیر کو طویل راستے سے سعودی عرب پہنچے۔

مودی کی طویل راستے سے سعودی عرب آمد


مودی کے دورے کے موقع پر توانائی‘ ڈیفنس‘ سول ایوی ایشن اورانسداد دہشت گردی ، اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام سے متعلق تقریباً ایک درجن معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ان کا خصوصی بوئنگ طیارہ دہلی سے ممبئی پہنچا اور پھر وہاں سے بحیرہ عرب کے اوپر سے اڑان بھرتے ہوئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچا۔

تازہ ترین