• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ، پہلی پک کا حقدار کون، چناؤ قرعہ اندازی سے ہوگا

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں گذشتہ سالوں میں پہلے کھلاڑی کا انتخاب گذشتہ سال آخری نمبر پر آنے والی ٹیم کرتی تھی۔ لیکن دسمبر میں ہونے والے ڈرافٹ میں پہلے کھلاڑی کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے چھ میں سے کسی بھی ٹیم کے حصے میں آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی اتوار تین نومبر کو ہورہی ہے۔ لاہور قلندرز نے گذشتہ چار سالوں میں آخری پوزیشن حاصل کی تھی لیکن پہلی پک قرعہ اندازی کے ذریعے کسی بھی ٹیم کےحصے میں آئے گی جس کے بعد سافٹ ویئر کے ذریعے رینڈم طور پر کھلاڑیوں کو انتخاب کیا جائے گا۔ لاہور قلندر کے لئے ایک اور مشکل یہ ہے کہ اس کے تین اہم کھلاڑی محمد حفیظ، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی پلاٹینیم کٹیگری میں ہیں ۔ لیکن ان میں سے انہیں دو کھلاڑیوں کو لینا ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام چھ فرنچائزوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پانچویں ایڈیشن میں پہلی پک کے لئے قرعہ اندازی کا سہارا لیا جائے۔ پی ایس ایل سیزن فائیو کے ڈرافٹ کی تقریب منفرد انداز میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں گریٹر اقبال پارک یا قذافی اسٹیڈیم کرانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرافٹ میں پہلی پِک کس کی ہو گی اس کا فیصلہ تین نومبر کو ہو گا جب کہ باقی 17 پکس ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہوں گی۔پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرکٹ کا انداز اپنانے کا مقصد پی ایس ایل کو روایت کے ساتھ جوڑنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار ہر فرنچائز پرانی ٹیم سے آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکے گی اس سے قبل ہر ٹیم کو دس کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا ہوتا تھا۔

تازہ ترین