آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے ٹرین سانحے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے جوان ٹرین سانحے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بھی سانحے کی جگہ پر پہنچ گیا ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کواسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کےڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔