لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی رہائی کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت 4نومبر پیر کو فیصلہ سنائے گی۔چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی توایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ اورمریم نواز کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش ہوئےنیب کے وکیل نے مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی انھوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے دلائل شروع کروں مریم کی انسانی بنیادوں والی درخواست پر بات کروں گا، مجھے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز سروسز اسپتال میں گزشتہ روز تک رہی ہیں۔