• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کا چھوڑا سفر کیا بابر جاری رکھ پائیں گے؟

سابق کپتان سرفرازاحمدکی قیادت میں پاکستان ٹیم کےخلاف مسلسل 5 میچوں میں جیت کا مزہ چکھنے سے محروم آسٹریلیا کی ٹیم کل ایک مرتبہ پھر اپنے ہوم گراؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئے گی۔

نئے کپتان بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کل آسٹریلیا کےخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سڈنی میں کھیلے گی۔

آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر براجمان قومی ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف پلڑا کافی بھاری ہے۔ گرین شرٹس اورآسٹریلیاکے درمیان اب اتک 20 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جاچکےہیں جن میں پاکستان نے 12 میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے اور7 میچوں میں اُسے شکست ہوئی۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 میں پاکستان کا سب سے زیادہ اسکور194 ہے، یہ میچ قومی ٹیم نے ہرارے میں گزشتہ سال جولائی میں 45 رنز سے جیتا تھا۔ آسٹریلیا کےخلاف قومی ٹیم کاسب سے کم اسکور74 ہے، اس میچ میں پاکستان کو 94 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب کینگروز کا ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور197 اورسب سے کم 89 ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم پہلی بار آسٹریلیا کےخلاف ہوم گراؤنڈ میں اپنا پہلا میچ 3نومبر کو سڈنی میں کھیلے گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے8 بجےشروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے آخری 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلیا کو شکست دے رکھی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 5نومبر کو کینبرا اور تیسرا میچ 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین