• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہے، کنڈیشنز مختلف ضرور ہوتی ہیں لیکن کھیل کر انجوائے کرتے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں جہاں قومی ٹیم تین نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی ۔

سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر ٹیم کے لیے آسٹریلیا میں آکر کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، کنڈیشنز مختلف ہونے کے باجود انجوائے بھی کرتے ہیں ۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے یہاں کھیلنا ایک اچھا موقع ہے ،ہر ڈیپارٹمنٹ اگر کنڈیشنز کے مطابق کھیلا تو ہم اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہا ہے ہم سب پرجوش ہیں کہ وہ ٹیم میں شامل ہو کر یہاں بولنگ کرے، جبکہ عثمان قادر کو ٹیم میں آسٹریلیا میں تجربے کی وجہ سے شامل کیا ہے ۔

مصباح کا کہنا تھاکہ بابر ا عظم کےلیے کپتانی ایک نیا تجربہ ہے ، اظہر علی ٹیسٹ کے کامیاب بیٹسمین ہیں ، دونوں سے کہا کہ پہلا فوکس اپنی بیٹنگ پر رکھیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ سب کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ پر فوکس کریں تو معاملات آسان ہو جاتے ہیں ، کوشش ہو گی کہ کارکردگی میں تسلسل ہو غیر متوقع کارکردگی آسٹریلیا کے لیے ہی نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے۔

تازہ ترین