• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا وزارت داخلہ کو تیار رہنے کا حکم

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پرفوری کارروائی کی جائے۔

پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، غیر جمہوری اور غیر آئینی مطالبات تسلیم نہیں کر سکتے۔

عمران خان کےساتھ آج حکومتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے حکومتی کمیٹی کو رہبرکمیٹی سے بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا حکومتی کمیٹی کو کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی سے ملاقات کے بعد آگاہ کیا جائے کہ وہ کون سا جمہوری حق مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے استعفے کا مطالبہ بھی حماقت ہے، حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ کرکے انہیں جمہوری حق دیا ہے، پھر بھی اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تازہ ترین