• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدخاقان عباسی کا پمز میں طبی معائنہ، ہرنیا اور پتے کا آپریشن کرانیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو طبیعت ناسازہونے پراڈیالہ جیل حکام نےسخت سیکیورٹی میں ہفتہ کی صبح پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیلئے منتقل کیا جہاں خصوصی میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کا طبی معائنہ کیا، انہیں ہرنیا اور پتے کا آپریشن کرانیکی ہدایت کی گئی ہے، سابق وزیراعظم کا شوگر نارمل اور بلڈپریشر معمول سے زیادہ، معائنہ کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کوگردوں میں تکلیف اور ہرنیا کے درد کی بنیاد پر پمز لایا گیا، ان کو پتے اورگردوں میں پتھری اور ہرنیا کی شکایت ہے، میڈیکل بورڈکی ہدایت پر شاہد خاقان کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نےشاہد خاقان کوخون اور یورین کےٹیسٹ تجویز کردیئے ہیں اور ہرنیا و پتے کا آپریشن کرانے کی ہدایت کر دی ہے، شاہد خاقان عباسی کا شوگر لیول نارمل اور بلڈپریشر معمول سے زیادہ ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شاہدخاقان عباسی کاشعبہ امراض قلب میں معائنہ کیا گیا، میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کی ای سی جی کی گئی جس کی رپورٹ معمول کے مطابق ہے، شاہد خاقان عباسی نجی ہسپتال سے آپریشن کرانے کے خواہشمند ہیں۔

پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنےکےبعدسابق وزیر اعظم کواسپتال سے اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا۔

تازہ ترین