• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سردیوں کی آمد نومبر کے آخر میں ہوگی

کراچی میں سردیوں کی آمد رواں ماہ کے آخر میں ہوگی، سردیوں کی شدت کراچی میں 20 سے 30 فیصد زائد رہے گے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط میں سردیوں کی لہر پاکستان کو متاثر کرے گی اور ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

کراچی کے لیے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان جبکہ رات میں 17 سے 19ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومبر کے تیسرے ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہونا شروع ہوجائے گا، پولر وورٹکس کے مضبوط ہونے کے باعث مغربی سسٹم پاکستان کا رُخ زیادہ کریں گے جو ملک میں بارشیں اور زیادہ برف باری کا باعث بنیں گے۔

ماہرین کے مطابق بالائی سندھ اور زیریں پنجاب میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

تازہ ترین