• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20، پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے151 رنز کا ہدف

پاکستان نے آسٹریلیاکو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ، آسٹریلیا نے اب سے کچھ دیر پہلے تک دو وکٹ کے نقصان پر75رنز بنالئے ہیں، آسٹریلوی بیٹسمین وارنر20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمد کی سینچری

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افتخار نے 29 گیندوں پر نصف سینچری بنائی ۔34 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔افتخار کی اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں۔

کپتان بار اعظم کا جارحانہ آغاز

آسٹریلیا کے خلاف کپتان بابر اعظم نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

بابر اعظم نے اپنی اننگز میں 6 چوکے لگائے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ اس کے ساتھ ہی بابراعظم کے سال 2019 میں 1600ٹی ٹوینٹی رنز مکمل ہوئے۔وہ ایک سال میں ٹی ٹوینٹی میں 1600رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنزاسکور کیے تھے ، ویرات کوہلی نے 2016 میں 1614 رنز بنائے تھے ۔ بابراعظم نے اس سال ٹی 20 کرکٹ میں3سنچریاں بھی اسکور کیں۔

دوسرا ٹی 20، پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے151 رنز کا ہدف



فخر زمان اور حارث سہیل مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام رہے۔

106 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی چھٹی وکٹ ایک سو چھیالیس رنز پر گری ،فخر زمان 2 ،حارث 6 ،رضوان 14 ،آصف علی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے ، اس بار اچھا پرفارم کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

سڈنی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بارش کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے 15 اوورز میں 107 رنز بنائے تاہم ڈی آر ایس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور صرف 3 اوورز میں 41 رنز بنالیے کہ اس موقع پر میچ کو ایک مرتبہ پھر سے بارش کی وجہ سے روکنا پڑگیا جس کے بعد امپائرز نے باہمی مشاورت سے میچ بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔



تازہ ترین