پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی صحت کو لاحق خطرات کی وجہ سے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کے لیے درخواست دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’اگر والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی‘
پی پی پی نے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ سرکاری ڈاکٹرز کی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔
پی پی پی ذرائع کے مطابق سرکاری بورڈ نے اپنی رپورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج کے لیے نیورولوجسٹ کی مدد لینے کی بھی سفارش کی ہے۔
ترجمان بلاول بھٹو زرداری، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ علاج معالجے کی مناسب سہولت ہر شخص یا قیدی کا بنیادی حق ہے۔ قانون ہر شخص اور قیدی کے علاج معالجے کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے علاج کا مطالبہ کوئی رعایت نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔