• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کافیصلہ

پشاور(کرائم رپورٹر)ملک سعد شہید پولیس لائن میں سٹی ڈویژن میں ہونے والے جرائم کے حوالے سے خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں ایس پی سٹی عتیق شاہ، سٹی ڈویژن ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشن نے میٹنگ کے دوران سٹی ڈویژن میں ہونے والے قتل، اقدام قتل و دیگر سنگین جرائم کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام، ہوائی فائرنگ اور سٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے سد باب کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں، انہوں نے آئس کا کاروبار کرنیوالے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کرنے اور آئس کے خلاف شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی بھی ہدایت دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سٹی ڈویژن میں ہونے والے جرائم کے حوالے سے خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے سٹی ڈویژن میں گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے سنگین جرائم کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی، انہوں نے پولیس افسران کو جرائم کی روک تھام سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشن نے سنگین مقدمات کی تفتیش کے دوران مدعیان کے ساتھ رابطہ کرکے ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ آنے والے سائلین کی داد رسی کو ممکن بنائیں۔، انہوں نے خصوصا خواتین اور معذور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین