• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسے معلوم 9 نومبر تک حکومت رہے گی یا نہیں؟ سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسے معلوم کہ 9 نومبر تک حکومت رہے گی یا نہیں۔

سراج الحق کی گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو


گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کرتار پور راہداری کے افتتاح سے متعلق سوال پر تبصرہ کر رہے تھے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ یہاں راتوں رات ایسے واقعات ہو جاتے ہیں جن کا یقین نہیں ہوتا، مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہل کرنا، لچک دکھانا اور مطالبات ماننا حکومت کی ذمہ داری ہے، آج حکومت خود اپنے شہر میں محصور ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت وقت سے پہلے ہی غیر مقبول ہوگئی، سراج الحق

سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، حکومت کو ووٹ دینے والے اور سپورٹ کرنے والوں کے ساتھ اقتدار میں لانے میں کردار ادا کرنے والے بھی پریشان ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھرنے کی صورت میں بہت بڑا مجمع موجود ہے، موجودہ حکومت مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور مشرف حکومت کا تسلسل ہے۔

تازہ ترین