• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی جواب نہ ملنے پر بھی سدھو پاکستان آنے کیلئے تیار

حکومتی جواب نہ ملنے پر بھی سدھو پاکستان آنے کیلئے تیار


بھارتی سیاست داں و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے اب تک اجازت نہیں مل سکی ہے جبکہ سدھو بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اپنے خط کا جواب نہ ملنے کی صورت میں بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کی کرتارپورراہدری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا معاملہ اب تک واضح نہیں ہوپایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک مرتبہ پھر خط لکھا ہے، جس کا اب تک جواب نہیں مل سکا ہے۔

سدھو نےخط میں پاکستان میں 9 نومبر کو ہونے والی کرتارپورراہدری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت طلب کی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ میری مسلسل یاد دہانیوں کے باوجود کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اب تک جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجازت نامےمیں تاخیر یا جواب نہ دینا، میرےاقدامات میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سدھو کا کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ اگر وزارت خارجہ کی طرف سے میرے تیسرے خط  کاجواب بھی نہیں دیا گیا تو میں لاکھوں سکھ یاتریوں کی طرح پاکستان چلاجاؤں گا۔

سدھو نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت منع کردے گی تو میں قانون پسند شہری کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان نہیں جاؤں گا۔

دوسری طرف نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کہا  ہے کہ دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بے قرار ہوں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کے لیے بے تاب ہیں۔

تازہ ترین