• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ نااہلی کیس، بنچ ممبر پردرخواست گزارکا اعتراض مسترد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی ٰنے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی مبینہ اقامہ اور دوہری شہریت کی بنیاد پر عوامی عہدہ کیلئے نااہلیت کے حوالے سے نظر ثانی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے بنچ کے ممبر پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے سماعت دو ہفتےکیلئے ملتوی کر دی ہے جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ضابطہ کے مطابق یہ جج کی اپنی منشاء ہوتی ہے کہ وہ اعتراض کی بعد بنچ میں بیٹھا رہے یا چھوڑ دے ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو درخواست گزار شن علی بوریرو کے وکیل حامد خان نے بنچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بنچ کے ممبر جسٹس منیب اختر سندھ ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت کرچکے ہیں اسلئے انہیں بنچ سے علیٰحدہ ہوجانا چاہئے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ اس پر جج صاحب ہی فیصلہ دے سکتے ہیں ،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ میں اس کیس سے علیٰحدہ ہونا ضروری نہیں سمجھتا، ویسے بھی یہ نظر ثانی کی درخواست ہے۔
تازہ ترین