• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوڑنے سے عمر طویل اور جان لیوا امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوڑنے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ عمر بھی طویل ہوتی ہے۔


غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوڑنے کا عمل مفت ہے اور اس کیلئے کسی مشین، آلات یا سامان کی بھی ضرورت نہیں ہوتی اور ساتھ ہی دوڑتے ہوئے خوبصورت نظارے دیکھنے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، کوئی حیرانی نہیں کہ دوڑنا دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے۔ برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں صرف 50؍ منٹ کی دوڑ زندگی میں کسی بھی وقت مرنے کے خطرے کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے تاہم زیادہ یا کم دوڑنے سے فوائد کم یا زیادہ ہونے کے آثار نہیں ملے۔ آسٹریلیا میں 2006ء سے 2014ء کے دوران روزانہ دوڑنے والوں کی تعداد بڑھ کر دوگنا ہو چکی ہے اور اب آسٹریلیا کی 7.4؍ فیصد آبادی (13؍ لاکھ 50؍ ہزار افراد) تفریحی مقاصد یا ورزش کیلئے دوڑتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثمرات کے حصول کیلئے ضروری نہیں کہ کوئی شخص تیز دوڑنا شروع کر دے۔ دوڑنے کے نتیجے میں موٹاپے، بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر)، ہائی کولیسٹرول، معذوری، ٹائپ ٹوُ شوگر، ضعف دل اور کینسر جیسے خطرات تقریباً ختم ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین