• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:ہراساں کرنے، منشیات کے جھوٹے مقدمات پر کچاکھوہ پولیس کو نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بنچ نے کچاکھو ہ پولیس کو غیر قانونی سرگرمیوں بااثر افراد کے ایما پر مخالفین کو ہراساں و پریشان کرنے، حبس بے جا میں رکھنے سمیت منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کرانے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر مقرر کی ہے، فاضل عدالت سے شمیم اختر نے استدعا کی کہ ذمہ وار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا جائے،دریں اثنا ہائیکورٹ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارشد کی عبوری ضمانت 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ہائیکورٹ نے 15 سالہ طالبعلم سے زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں دنیاپور کے محمد شعیب نے موقف اختیار کیا کہ اس کیخلاف پولیس تھانہ جلا آرائیں میں طالب علم محمد اویس کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں 15 ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا اور ویڈیو وائرل کرنے کا الزام بھی لگایاگیا ، متاثرہ کے علاوہ کوئی دیگر گواہ نہیں ،فاضل عدالت نے متاثرہ کے اکلوتے بیان کو کافی قرار دے کر عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔،ہائیکورٹ نے خاتون کے اغوا کیس میں 5 ملزمان محسن اقبال اسکے والد محمد اقبال، کزنوں محمد شفیق، احمد یار اور مظہر حسین کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین