• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کیلئے قطر سے ایئر ایمبولینس منگوانے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے قطر سے ایئر ایمبولینس منگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ملک سے لے جانے کے لیے قطر سے ایئرایمبولینس آج شام یا کل صبح لاہور ایئرپورٹ روانہ ہوں گی۔

دوسری طرف قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے حکام نے وزارت داخلہ کی درخواست پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے مشاورتی عمل تیز کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف اتوار کے روز لندن کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے چیک اپ کے لیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں پیر کے روز کی اپائنٹمنٹ لے لی گئی ہے جبکہ نیویارک کے ڈاکٹروں سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے، اس بات کا اعلان گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:نواز شریف کا نام نکالنے پر مشاورتی عمل تیز

وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت این آر او کے تحت نہیں دی جارہی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف علاج کے بیرون ملک جانے کے لیے تیار نہیں تھے، ان کی والدہ شمیم اختر بیگم اور دیگر اہلخانہ نے انہیں لندن یا امریکا میں علاج کروانے کےلیے راضی کیا۔

تازہ ترین