• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون، کے پی کے اور بلوچستان کے میچ میں تاخیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ کے پہلے دن آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان جاری میچ کا پہلا روز 5گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔شہرمیں جاری حالیہ بارشوں کے باعث دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ کو ایک ایک اننگز تک محدود کردیا گیا۔جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی اننگز کی بجائے براہ راست دوسری اننگز سے میچ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دن کے اختتام پر خیبرپختونخوا نے23 اوورز میں 3 وکٹوں پر 77 رنز بنالیے ۔ دوسری جانب ناردرن نے سدرن پنجاب کے 357 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں1وکٹ پر 11 رنز بنالیے ہیں۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں سدرن پنجاب نےپہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 357 رنزبنائے۔ مختار احمد نے132رنز بنائے۔دن کے اختتام پر ناردرن نے 1وکٹ پر 11رنز بنائے۔ لاہور میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر332رنز بنائے۔ سیف اللہ بنگش نے سنچری اسکور کرکے سندھ کا مجموعہ 300 رنز تک پہنچادیا ۔کن کشن قانون کے تحت احسان علی کی جگہ سید فراز علی کو سندھ کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین