• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، 25 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر 300 روپے کلو ہوگیا ہے۔

پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہیں اور سبزی منڈی سمیت شہر بھر میں کہیں بھی سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت ٹرپل سنچری کر چکی ہے جو کہ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے ، شہری اس بڑھتے ہوئے اضافے سے بے حد پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ٹماٹر 275 روپے کلو ہوگیا

ایسوسی ایشن کے مطابق موسم سرد ہے اور بارشوں نے فصل خراب کردی تھی جو دوبارہ لگائی گئی ہے۔ کراچی میں ایران کا ٹماٹر آنا بند ہوگیا ہے، بلوچستان سے بھی لال ٹماٹر کی سپلائی کم ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں ٹماٹر کی فصل تیار ہورہی ہے، 15 روز میں صورتحال واضح ہوگی۔

شہر کے ایک بازار سے 380 روپے فی کلوٹماٹر کی آواز بھی سنائی دی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں صرف 2 ٹماٹروں کی قیمت 40 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین