• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر، کورنگی, نیشنل اسٹیڈیم میں ٹڈی دل کی یلغار

کراچی شہر کے ضلع ملیر، کورنگی، شرقی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹڈی دل کی یلغار جبکہ قائد اعظم ٹرافی کا میچ تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑا۔

کراچی، ملیر، کورنگی میں ٹڈی دل کی یلغار




ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد طارق خان کا کراچی پر ٹڈی دل کے حملے سے متعلق کہنا ہے کہ ٹڈی دل بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے آئے ہیں، یہ ٹڈی دل صحرائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

ٹڈی دل کراچی کے علاقے حسن اسکوائر، ناظم اباد، کارساز، فیڈرل بی ایریا، لیاری ایکسپریس وے اور دیگر علاقوں میں بھی پہنچ گیا، بہادرآباد میں اسکول میں ٹڈی دل آنے سے بچے پریشان ہو گئے جبکہ ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں ٹڈی دل موجود ہے۔

ڈائریکٹر ٹیکنیکل پلانٹ پروٹیکش محمد طارق خان کا کہنا ہے کہ سردیوں اور مون سون میں ٹڈی دل کی افزائش نسل کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، ٹڈی دل خواراک کی تلاش میں کراچی نہیں آئے۔

انہوں نے کہ کل جن مقامات پر ٹڈی دل رپورٹ ہوئے تھے آج وہاں نہیں ہیں، ہمیں اطلاع تھی کہ نومبر میں ان کی ہجرت کا سلسلہ شروع ہوگا، ایک سے دو دن میں ٹڈی دل کراچی سے مکمل طور پر نکل جائیں گے۔

محمد طارق خان نے مزید کہا کہ مانیٹر کر رہے ہیں ٹڈی دل کا ایسا آنا عموماً نقصان دہ نہیں ہوتا۔

وزیرزراعت سندھ کے مطابق ملیر میں زرعی زمینوں کی فصلوں پر فوری اسپرے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت سے ٹڈی دل کی آمد فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ

وزیرزراعت سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارہ پلانٹ پروٹیکشن سندھ میں پہلے سے ہی اقدامات اٹھاتا تو ٹڈی دل اتنی نہ بڑھتی۔

دوسری جانب کراچی پر ٹڈی دل کے حملے سے متعلق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن وزارت خوراک کے دفتر میں اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ٹڈی دل کے حملے سے متعلق تدابیر پر گفتگو جاری ہے، اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کے افسران نے بھی شرکت کی ہے۔

تازہ ترین