• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام کعبہ کا انصارالاسلام کے لیے غلاف کعبہ کا تحفہ

امام کعبہ کا انصارالاسلام کے لیے غلاف کعبہ کا تحفہ


جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

امام کعبہ نے جے یو آئی (ف) کے رضاکاروں کے لیے غلاف کعبہ کا ایک حصہ بھجوایا ہے۔

انصارالاسلام کے رضاکاروں کے لیے تحفہ امام کعبہ فضیلت الشیخ عبد الرحمٰن السدیس کی جانب سےجمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے رہنما عبدالسبحان کے توسط سے بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا پر آزادی مارچ کی لائیو کوریج

امام کعبہ کی جانب سے بھیجے گئے غلاف کعبہ کے حصے کی انصارالاسلام کے رضاکاروں نے آزادی مارچ دھرنے میں شریک لوگوں کو زیارت بھی کروائی۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں27 اکتوبر کو کراچی سے آزادی مارچ کے سفر کا آغاز ہوا تھا جو پورے ملک سے ہوتا ہو ا یکم نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوا، اس وقت سے اب تک جے یو آئی ف کا آزادی مارچ اسلام آباد میں دھرنا دیئے ہوئے ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہم اس حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

آزادی مارچ میں سیکیورٹی کے فرائض انصارالاسلام کے رضاکار بحسن و خوبی سر انجام دے رہے ہیں، جن کی ذمہ داریوں میں ٹریفک اور مارچ کو کنٹر ول کرنے کے ساتھ ساتھ ریلی کے روٹ کو کلیئر کروانا بھی شامل  ہے۔

جے یو آئی ف کے اس آزادی مارچ کے پورے ملک کے سفر کے دوران کہیں بھی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی بھی مقام پر کوئی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے، جبکہ اکثر مقامات پر انصارالاسلام کے رضاکار ایمبولینس کے لیے راستہ بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

اس کے علاوہ انصارالاسلام کے رضاکاروں نے دھرنے کے مقام پر کئی بار صفائی ستھرائی بھی کی اور سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں  کو کھانا بھی پیش کیا جبکہ خواتین رپورٹرز میں انصارالاسلام کی جانب سے بارش کے دوران چھتریاں اور چادریں  بھی تقسیم کی گئیں۔

تازہ ترین