• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادپرستی، تنگ نظری اور استحصال کو تقویت بخشنے والے ہر عمل کا مقابلہ کرینگے، پی ایس ایف

کوئٹہ(آئی این پی)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ سینیئر نائب صدر حاجی جیلانی خان اچکزئی شہید کی نویں برسی کی مناسبت سے 15 نومبر کو گورنمنٹ ہائی سکول چمن میں منعقدہ جلسے کے سلسلے میں شہید کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کیا گیا. بیان میں کہا گیا کہ جلسہ میں اے این پی صوبہ پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی خصوصی شرکت جبکہ صوبہ بلوچستان میں انکا پہلی مرتبہ سیاسی قدم رکھنا ایک سنگ میل ثابت ہوگا. دوسری جانب بیان میں کہا گیا کہ پشتون ایس ایف اپنے پروگرام اور سیکولر نظریات کے تناظر میں ہمیشہ ہر اس عمل کے آگے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جو بنیادپرستی، تنگ نظری اور استحصال کو تقویت بخشے گی. پشتون ایس ایف فخرافغان باچاخان کے تعلیمات اور ولی خان کے احتجاجی رویے کو اپناتے ہوئے مادر وطن میں ناخواندگی کے خاتمے تک جدوجہد کرتی رہے گی۔پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن طلبا کے تمام تر حقوق کے لئے میدان میں کھڑی ہے. ہم تمام نوشتہ دیوار اور پس دیوار عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ درایں اثناء صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ڈگری کالج ژوب کا دورہ کیا گیا جہاں یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے رزاق بریال آرگنائزر، عبدالرازق ڈپٹی آرگنائزر اور لقمان خان ممبر منتخب کرلیے گئے جبکہ یونٹ کو مطالعے کیلئے باچاخان کی آپ بیتی ʼمیری زندگی اور جدوجہدʼ اور ʼپشتونʼ رسالہ حوالے کیا گیا۔
تازہ ترین