• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کمرشل اتاشی کی ضیاء الحق سرحدی سے ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)افغان جنرل قونصلیٹ میں تعینات ہونے والے افغان کمرشل اتاشی محمد فواد آرش نے پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈ سٹر ی اورسر حد چیمبر ا ف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے سا بق سینئر نا ئب صدر ضیا ء ا لحق سر حد ی سے ان کے آفس میں ملاقات کی،اس موقع پر ڈپٹی کمرشل اتاشی ڈاکٹر حمید فاضل خیل ،لینڈ روٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین امتیاز احمد علی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ضیاء الحق سرحدی اور امتیاز احمد علی نے افغان کمرشل آتاشی محمد فواد آرش کو افغانستان قونصلیٹ پشاور میںبحیثیت کمرشل اتاشی تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے پاک افغان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا اورپاک افغان بزنس کمیونٹی کے مسائل میں بھی کافی حد تک کمی نمایاں ہوگی۔انہوں نے پاک افغان باہمی تجارت کے فروغ کے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکومتی سطح پر سنجیدہ اور مشترکہ کوشش کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈ سٹر ی اس میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے افغان کمرشل اتاشی کو بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ 2010 میںجو تحفظات دونوں ممالک کے اسٹیک ہولڈرزکے ہیں ان کو دور کیا جائے اور اس معاہدے پر دونوں ممالک ازسرنو نظر ثانی کریں، تاکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو جو کہ 70فیصد چا بہا ر اور بند ر عبا س منتقل ہو گئی ہے وہ دوبارہ واپس پاکستان کراچی پورٹ کے ذریعے افغانستان جاسکے۔
تازہ ترین