• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: برفانی طوفان، رن وے پر طیارہ پھسلتا دکھائی دیا


دنیا کے مختلف ممالک میں برفباری کے ساتھ سرد موسم کا آغاز ہو گیا ہے، جس نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

امریکا میں بھی برفباری کے طوفان نے جہاں نظام زندگی کو درہم برہم کردیا۔ وہیں کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

امریکی شہر شکاگو کے ایئرپورٹ کے رن وے پر بھی کافی برف تھی اور جب اس صورتحال میں ایک طیارہ لینڈنگ کررہا تھا تو رن وے پر کئی فٹ تک دور تک پھسلتے ہوئے دکھائی دیا۔

رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے باعث رن وے برف سے ڈھک گیا اور پھسلن پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں اس وقت برفباری کے طوفان کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوگئی ہے، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین