مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کےبیرون ملک علاج کے لیے کسی بھی غیر قانونی دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے کہا کہ ضمانتی مچلکوں کے سوا کسی بھی نوعیت کی ضمانت قانون سے ماورا ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے مزید کہا کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق جو بھی قانونی کاغذ ہوگا صرف اسی پر دستخط کریں گے۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دی تھی۔
وزیراعظم نے دوران اجلاس کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں، انہیں مرضی کا علاج کروانے کی اجازت ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مکمل ضمانت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے لے۔