• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی اثاثہ جات کیس‘ استغاثہ کے دو گواہان اگلی پیشی پر طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)احتساب عدالت پشاور نے سینئرایڈیٹر ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر شانگلہ کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں استغاثہ کے دو گواہان کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا، استغاثہ کے مطابق سینئرایڈیٹر ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر شانگلہ عمرحیات پر الزام ہے کہ انہوں نے آمدن سے زائد مبینہ طور پر غیرقانونی اثاثے بنائیں جس کے خلاف نیب خیبرپختونخوا نے کروڑوں روپے کا ریفرنس دائر کیا۔ گزشتہ روز کیس میں ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرا گواہ پولیس کانسٹیبل رضوان علی نیشنل گیمز کی سیکورٹی پرمامورہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے ۔ عدالت نے پولیس کانسٹیبل رضوان علی اوراستغاثہ کے ایک اور گواہ کو 25نومبرکو طلب کرلیا ۔
تازہ ترین