• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے، قراقرم ایکسپریس صفدرآباد اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔


پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق قراقرم ایکسپریس کا انجن اور پاور پلانٹ کے 2 پہیے پٹری سے اتر گئے، ٹرین کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث لاہور، فیصل آباد سیکشن پر ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان میں تیزگام بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

ترجمان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ تمام مسافر کوچز پٹری پر موجود ہیں جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کے تمام مسافر اس حادثے میں محفوظ ہیں۔

ریلوے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امدادی ٹرین اور انجن کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے، دوپہر 12بجے تک قراقرم ایکسپریس منزل کی طرف روانہ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو پیش آنے والے ٹرین حادثے میں رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آگ لگ گئی تھی اور اس کی 3 بوگیاں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔

اس ہولناک حادثے میں 70 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین