• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور ﷺ کی اتباع کیلئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا جائے، احمد حسین شاہ ترمذی

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) حضور ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجے گئےآپ ﷺ کی زندگی بہترین نمونہ حیات ہے، حضور ﷺ کی اتباع و اطاعت و فرمانبرداری کیلئے سیرت طیبہ کا مطالعہ مسلمانوں کیلئے لازم اور وقت کی ضرورت بن چکا ہے، محافل میلاد کی تقریبات کا انعقاد بلا شبہ حضور پاک، صا حب لو لاک ﷺسے عظیم محبت ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل کو اسلام کے امن کے پیغام کو سیرت رسول پاک کی روشنی میں پہنچانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جشن میلاد مصطفی ﷺکے سلسلہ میں الحسن ہاوس بریڈفورڈ میں منعقدہ تقریب سے مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ کے صدر پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین مہار شریف صاحبزادہ عاصم مہاروی چشتی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورِ اکرم ﷺایک کامل ذات مبارکہ کے مالک تھے، آپ ﷺ کا پیغام انمٹ ہے اور کئی صدیاں گزرنے کے باوجود آپﷺ کے الفاظ، سنت اور مثالیں اب تک ان لوگوں کے راستے منور کر رہی ہیں جو عملی اخلاقیات، علم، اور روحانیت، یہاں تک کہ زندگی کے تمام شعبوں میں خود کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔مولانا عبدالرحمان نقشبندی اور مولانا محمود الحسن قادری کی زیر نگرانی اور میزبانی میں منعقدہ محفل میلاد کی تقریب میں بریڈفورڈ ایسٹ سے پارلیمانی امیدوار بیرسٹر عمران حسین ،معروف نعت خوان راجہ شہباز کیانی کے علاوہ مقامی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نظامت کے فرائض نوجوان سکالرو خطیب وکٹوریہ جامع مسجد مانچسٹر علامہ امام حمزہ حسن نے سر انجام دیے، تقریب کے آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 
تازہ ترین