• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارخانے پرچھاپہ مارکرملازمین کوہراساں کرنے پر جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے قابل تحلیل شاپنگ بیگ تیارکرنیوالے کارخانے پرچھاپہ مارکرملازمین کوہراساں کرنے پر ضلعی انتظامیہ سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز نجی کارخانے کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران جاری کئے اس موقع پر درخواست گذار راشدخان کی جانب سے خالدمحمود ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گذارقابل تحلیل شاپنگ بیگ تیار کررہے ہیں اوراس کیلئے محکمہ ماحولیات نے باقاعدہ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کررکھاہے تاہم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے چند روزقبل ان کے کارخانے پر چھاپہ مارا اورکارخانے میں موجودنہ صرف100سے زائد ملازمین کو ہراساں کیاگیابلکہ کارخانے سے14لاکھ روپے مالیت کے قابل تحلیل شاپنگ بیگ بھی قبضے میں لئے ہیں لہذاضلعی انتظامیہ کایہ اقدام غیرقانون اورکالعدم قرار دیا جائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے ۔
تازہ ترین