• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گل پیر نے صبا قمر کے فوٹو شوٹ کو بھی نہ بخشا

علی گل پیر کی دیگر ستاروں کے فوٹو شوٹ کی نقل 


پاکستان کےمعروف کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر نے اداکارہ صبا قمر کے فوٹو شوٹ کا مذاق اُڑا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر علی گل پیر نے صبا قمر کے منفرد انداز میں شیئر کیے گئے فوٹو شوٹ کی پیروڈی کرتے ہوئے انہی کے انداز میں اپنی ایک دیسی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں علی گل پیر، صبا قمر کے اسٹائل میں ہی بیٹھے ہیں لیکن صبا قمر کے ساتھ بطخ کھڑی ہے جبکہ علی گل پیر نے اپنی تصویر کے لیے مرغے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جب شہر کی بطخ گاؤں کے مرغے سے ملتی ہے۔‘

علی گل پیر نے اس مزاحیہ تصویر پر صبا قمر کو بھی ٹیگ کیا۔ صبا قمر نے اس تصویر کے کمنٹ میں قہقہ لگانے والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنا رد عمل دیا۔


واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطخ کے ہمراہ اپنے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر اپلوڈ کی تھی۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے برطانوی فیشن ڈیزائنر الیگزینڈر مک کوئین کا قول بھی لکھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ ہر شے میں حسن ہے۔ جسے عام لوگ بدصورت تصور کرتے ہیں، میں عموماً اس میں خوبصورتی دیکھتا ہوں۔

تازہ ترین