• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے کے کاٹنے کے بعد لاڑکانہ کا بچہ کراچی منتقل

کتے کے کاٹنے کے بعد لاڑکانہ کا بچہ کراچی منتقل


سندھ انتظامیہ کی لاپروائی کے باعث ایک اور بچے کو کتے نے کاٹ لیا جس کے بعد بچے کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں پیش آئے واقعے میں بچے کو ویکسین تک نہ مل سکی۔

6سالہ حسنین کو کراچی منتقل کیا گیا ہے جو تاحال نجی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، بچے کے چہرے کا ایک حصہ کتے کے کاٹنے سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، کتے کے کاٹنے کا شکار نوجوان اسپتال میں دم توڑگیا

نجی اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ جسم کے دیگر مقامات پر بھی کتے کے کاٹنے کے زخم ہیں، ابتدائی طور پر بچے کو نیورو کے مسائل لگتے ہیں۔

تازہ ترین