• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی پھر آلودہ ترین شہر،کراچی میں بہتری، 2سے 7ویں نمبر پر آگیا

کراچی(جنگ نیوز)فضائی آلودگی میں نئی دہلی بدستور پہلے نمبر پر جبکہ کراچی میں فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی اور شہر قائد 2 سے 7ویں نمبر پرآگیا ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی فضائی آلودگی کے لحاظ سے 353درجے پر رہا ، نئی دہلی کے بعد لاہور دوسرا آلودہ ترین شہر رہا جس کی فضائی آلودگی 243درجے ریکارڈ کی گئی، تیسرے نمبر پر منگولیا کا شہر ’’اولان باتر ‘‘ رہا جہاں فضائی آلودگی 172درجے ریکارڈ کی گئی،چوتھا آلودہ ترین شہر ڈھاکہ رہا جہاں فضائی آلودگی 170درجے ریکارڈ کی گئی،ازبکستان کا تاشقند شہر 5واں آلودہ ترین شہر رہا جہاں 166درجے فضائی آلودگی دیکھی گئی۔ویتنام کے شہر ہانوئی میں فضائی آلودگی 163درجے ریکارڈ کی گئی اس لحاظ سے اس کا نمبر چھٹا رہا۔ پاکستان کا معاشی حب شہرقائددنیا کا 7واں آلودہ ترین شہر رہا جہاں فضائی آلودگی 160درجے ریکارڈ کی گئی۔کھٹمنڈو 8واں، چینی شہر گوانگ زو 9واں جبکہ چین کا ایک اور شیر شینگ ڈو 10واں آلودہ ترین شہر رہا۔
تازہ ترین