• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی آئرلینڈ کی نرسیں دسمبر میں ہڑتال کے لئے تیار

لندن ( جنگ نیوز) شمالی آئرلینڈ کی نرسیں دسمبر میں ہڑتال کے لئے تیار ہیں۔رائل کالج آف نرسنگ (آر سی این) نے کہا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں نرسیں عملہ کی تعداد اور ادائیگی کے تنازعات پر 18 دسمبر کو ہڑتال کریں گی ۔ یونین نے کہا کہ اس کے ارکان 12 گھنٹے کی ہڑتال کی کارروائی کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور یہ آر سی این کی 103 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ وہ پیشرفت کی راہ تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور 2019-20 کے لئے تنخواہ کی پیش کش کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ دستیاب بجٹ کے اندر یہ بہترین پیشکش ہو گی لیکن حقیقت میں صحت و سماجی نگہداشت کی خدمات کیلئے بجٹ پر شدید دبائؤ کے وقت ہماری تنخواہ کے معاملات کو حل کرنے کی صلاحیت لامحالہ محدود ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ، شمالی آئرلینڈ میں 2،484 رجسٹرڈ نرسز اور 454 نرسنگ سپورٹ ورکرز کی اسامیاں خالی ہیں جو جون میں شائع کی گئیں ۔ آر سی این نے کہا کہ ہیلتھ سروسز میں نرسز کی تنخواہ انگلینڈ ، سکاٹ لینڈ اور ویلز سے پیچھے ہے۔یونین نے کہا کہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال پر مضر اثرات پڑ رہے ہیں اور موجودہ افرادی قوت میں دباؤ ڈال رہے ہیں۔
تازہ ترین